نیویارک.... کولوراڈو میں ڈاکٹرو ںنے کہا ہے کہ ایک ماں نے دوسری مرتبہ جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ان کی شکلیں بھی آپس میں ملتی ہیں۔10ملین زچگی میں کوئی ایک اس قسم کا واقعہ ہوتا ہے۔ اسکے یہاں پہلے ہی اس طرح کے 2جڑواں بیٹے پیدا ہوئے تھے اور دونوں کی شکلیں آپس میں ملتی ہیں لیکن فرق یہ ہے کہ اس مرتبہ دو جڑواں بچیاں پیدا ہوئی ہیں۔ اسکے دو بیٹے17سال قبل پیدا ہوئے تھے۔