Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے ٹینڈر کیس: لالو کے گھر سی بی آئی کے چھاپے

پٹنہ۔۔۔۔مرکزی تفتیشی ایجنسی ( سی بی آئی ) نے ریلوے ٹینڈر میں بے ضابطگی کے کیس میں سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادو کے بیٹے اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن رہنما تیجسوی پرساد یادو سے بند کمرے میں تقریباً4گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ واضح ہو کہ تیجسوی پر گزشتہ سال جولائی میں ریلوے ٹینڈر میں بے ضابطگی کا کیس درج کیا گیا تھا۔اس معاملے میں لالو اور ان کے کئی ٹھکانوں پر چھاپے مارے جاچکے ہیں۔لالو پر الزام ہے کہ انہوں نے آئینی عہدے پر رہتے ہوئے بعض مخصوص لوگوں کو ناجائز فائدہ پہنچایا۔انہوں نے بی این آر رانچی اور بی این آر پوری کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ایک نجی ہوٹل کو دی تھی۔ لالو اسکے بدلے ایک گمنام کمپنی کے ذریعے 3ایکڑ رقبے پر محیط قیمتی زمین کے لین دین میں شامل تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -نقل سے منع کرنے پر طلبہ کا ہنگامہ، فائرنگ اور پتھراؤ

شیئر: