ریاض.... محکمہ شماریات نے واضح کیا ہے کہ سعودی لیبر مارکیٹ میں ملازمتوں کا حجم 351707 تک پہنچ چکا ہے۔ ان میں سے 139143 سعودیوں اور 212564 غیر ملکیوں کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ اعدادو شمار 2017ءکے ہیں ۔ الوطن اخبار کے مطابق تجارت اور قیام و طعام کے شعبوں میں 35194 ہزار ملازمتیں خالی پائی گئیں۔ ان کے بعد تعمیرات کے شعبے میں 21657 ملازمتیں پائی گئیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2017ءکے دوران سعودیوں کیلئے خالی ملازمتوں کی تعداد 45919 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں واضح کیاگیا کہ زراعت ، ماہی گیری اور جراحت کے شعبے میں خالی ملازمتوں کی تعداد سب سے کم پائی گئی۔ سعودی لیبر مارکیٹ میں 351 ہزار ملازمتیں مقامی شہریوں کیلئے خالی پڑی ہوئی ہیں۔