ریاض .... سعودی دارالحکومت ریاض کے سیون اسٹار ہوٹل رٹز میں عرب فیشن شو کے پہلے ہفتے کا آغاز نہایت شان و شوکت کیساتھ کردیا گیا۔ یہاں ایک بڑا خیمہ نصب کیاگیا ہے جہاں 13سے زیادہ شو ہورہے ہیں۔ماہرین کا کہناہے کہ اس پروگرام کی بدولت سعودی معیشت کو کروڑوں ڈالر کی آمدنی ہوگی۔سعودی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی بدولت سعودی ملبوسات کے سامنے عالمی منڈی کے دروازے کھل جائیں گے۔