Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے تیمور کو کرکٹر بنانا چاہتی ہوں، کرینہ

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کو کرکٹر بنانے کی خواہش ظاہر کردی۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی اداکارہ بننا چاہتی تھی اور اس پیشے میں 18 سال کام کرنے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ میں کچھ اور کرنے کا سوچوں کیونکہ میں اداکاری کے بغیر زندگی کا تصور ہی نہیں کر سکتی۔اداکارہ نے کہا کہ تیمور کے جین میں کرکٹ اور اداکاری دونوں شامل ہیں ۔تیمور کے دادا ٹائیگر پٹودی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے جب کہ اس کی نانی، والد اور میرا تعلق اداکاری سے ہے لیکن میری خواہش ہے کہ تیمور بڑا ہو کر کرکٹر بنے۔
 

شیئر: