Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ کی عدالت سے 2پاکستانیوں کو 10،10سال کی سزا

لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کی خصوصی عدالت نے 2پاکستانیوں کو تحریک طالبان سے تعلق کے الزام میں 10،10سال جیل کی سزا سنائی ہے۔ ریاستی پولیس کے انسداد دہشتگردی دستہ( اے ٹی ایس ) نے گزشتہ روز گورکھپور ریلوے اسٹیشن کے قریب سے انہیں گرفتار کیاتھا۔ تفتیشی کارروائی کے بعد عدالت کے حوالے کردیا گیا تھاجس پر عدالت نے دہشتگردی کے الزام جیل بھیج دیا۔ ان کے نام عبدالولید عرف مرتضیٰ افروز اور فہیم عرف محمد ادریس عرف سلام شاداب خان ہیں۔ یہ دونوں پاکستان کے شہر کراچی کے رہنے والے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -طوفانی آندھی میں تاج محل کا مینار گر گیا

شیئر: