اسپین، سعودی مشترکہ اعلامیے کا اجرا
ریاض۔۔۔۔سعودی ولیعہد نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ اسپین کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔ اسپین نے سعودی ویژن 2030کی زبردست حمایت اور مملکت نے اسے ویژن 2030کے نفاذ میں اہم شریک کے طور پر شامل کرنے کا خیر مقدم کیا۔اسپین نے مملکت میں جاری اصلاحات کی تعریف کی۔ دونوں ملکوں نے علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں سیاسی مکالمے اور تعاون کو انتہائی اہم قراردیا۔شامی بحران کے سیاسی حل پر زور دیا۔