شیاؤمی می اے 2 پچیس اپریل کو متعارف کرایا جائے گا
شیاؤمی کمپنی می اے 2 اسمارٹ فون 25 اپریل کو متعارف کرانے جا رہی ہے ۔ کمپنی نے تقریب کے دعوت نامے بھی جاری کر دیئے ہیں۔ می اے 2 اسمارٹ فون سے متعلق اب تک سامنے آنے والے تفصیلات کو دہرایا جائے تو اس فون میں ممکنہ طور پر 5.99 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون میں ہیلیو پی 60 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج شامل ہوگا۔ کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا جائے گا جس میں 20 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے کیمرے شامل ہوں گے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہوگا۔ فون کی بیٹری 2910 ملی ایمپئیر آورز تک ہونے کا امکان ہے۔ فون کی قیمت سے متعلق کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔