مصری ماڈل نے ٹی وی شو کے میزبان کی ’لائیو‘ پٹائی کر دی
قاہرہ .... مصر میں ٹی وی شو میں مہمان ماڈل اور میزبان کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور میزبان کو جان بچانے کےلئے پولیس طلب کرنا پڑی۔”الصحہ والجمال“ ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے والے ایک پروگرام میں اس وقت میزبان اور مہمان خاتون کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی جب دونوں کسی بات پر الجھ گئے۔ خاتون مہمان نے آﺅدیکھا نہ تاﺅ میزبان پر چڑھ دوڑیں۔ میزبان کو پہلے نشریات بند کرنا پڑیں اور اسکے بعد اپنی مددکےلئے پولیس بلانا پڑ گئی۔