گیلانگ .....مقامی ڈیکن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے پانی کی افادیت کا ازسر نو جائزہ لینے کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ ماہرین صحت اب تک لوگوں کو صحتمند رہنے کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے اور جسمانی چستی حاصل کرنے کیلئے روزانہ 8گلاس پانی پینے کا جو مشورہ دیتے رہے ہےں تجربات نے اس مشورے کی قلعی کھول دی ہے۔ یہ رپورٹ ڈیکن یونیورسٹی کے 5سائنسدانوں نے مل کر تیار کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں پانی پینا ضروری نہیں اور اس بڑی مقدار میں پانی پینے سے نقصانات بھی ہوسکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پانچوں سائنسدان اسپورٹس سائنس کے بھی ماہر ہیں۔ انکا کہناہے کہ اپنی اندرونی جسمانی حالت کا اندازہ لگانے کیلئے سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے پیشاب کی رنگت پر نظر رکھیں۔ بغیر سوچے سمجھے 8گلاس پانی پینا ان افراد کیلئے بطور خاص نقصان دہ ہوسکتا ہے جو امراض قلب میں مبتلا ہیں۔ اس رپورٹ کے اجراءکا سہرا ڈیکن یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن کی نائب سربراہ کیون ڈیوائر کے سر ہے۔