ظہران...سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے واضح کیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطینی اتھارٹی کیلئے مقرر ماہانہ امداد 7.5ملین ڈالر سے بڑھا کر 20ملین ڈالر کردی۔ الجبیر نے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط کیساتھ منعقدہ پریس کانفرنس میں یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب القدس اور الاقصیٰ فنڈز کے لئے عمان سربراہ کانفرنس کے فیصلے پر عمل درآمد کے طور پر 70ملین ڈالر دے چکا ہے۔