Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدس سربراہ کانفرنس نے تمام فلسطینی تجاویز کو اپنا لیا، عریقات

رام اللہ..... تنظیم آزادی فلسطین کی مجلس عاملہ کے سیکریٹری ڈاکٹر صائب عریقات نے واضح کیا ہے کہ القدس عرب سربراہ کانفرنس نے تمام فلسطینی تجاویز کو اپنی قراردادوں میں تبدیل کردیا۔ صدر محمود عباس نے فروری 2018ءکے دوران سلامتی کونسل کے سامنے جو سیاسی تصور رکھا تھا اس کو 29ویں عرب سربراہ کانفرنس منعقد ظہران نے اپنالیا۔ عریقات نے کہا کہ عرب سربراہ کانفرنس صحیح معنوں میں اول درجے کی فلسطینی سربراہ کانفرنس ثابت ہوئی۔ عرب قائدین نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے والے امریکی صدر کے اعلان کی مذمت کی اور اس امر پر زور دیا کہ القدس فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہے اور رہے گا۔ 
 

شیئر: