Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان میں نفسیاتی مریض والدہ نے دوبیٹیوں کی گردن چھری سے کاٹ ڈالی

بیروت.... لبنان کے شمال میں واقع قصبے مشتی حمود میں ایک ماں نے گھر کے اندر اپنی دو بچیوں کا گلا کاٹ دیا۔ لبنانی خاتون رقیّہ العسّاف نے جس کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے، باورچی خانے سے بڑی چھری لے کر کمرے میں سوئی اپنی دو بچیوں 9 سالہ عائشہ اور 6 سالہ سارہ کے گلوں پر پھیر دی۔ اس کے نتیجے میں عائشہ فوری طور پر دم توڑ گئی جبکہ سارہ گردن میں شدید زخم آنے کے باوجود موت کے منہ میں جانے سے بچ گئی۔سارہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بچیوں کی ماں نے ج±رم کا ارتکاب کرنے کے فوری بعد قصبے میں واقع لبنانی فوج کی نزدیکی چیک پوسٹ کا رخ کیا اور اپنی بیٹیوں کا گلا کاٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے خود کو فوجی اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔ بچیوں کی ماں کا نفسیاتی علاج چل رہا ہے۔ 
 

شیئر: