Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کیلئے عربوں کے پیغامات

منگل 17اکتوبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الریاض“ کا اداریہ
القدس عرب سربراہ کانفرنس نے ماضی کی کانفرنسوں کے روایتی تصور سے ہٹ کر فیصلہ کن واضح پیغامات عالمی برادری کو دیئے ہیں۔عربوں نے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنا موقف دو ٹوک الفاظ میں جاری کیا ہے۔
الظہران اعلامیہ نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے متعلق امریکی قرارداد کو پوری قوت اور شدو مد سے مسترد کردیا۔ اسی کے ساتھ یہ بھی واضح کردیا کہ عرب اپنے امن فارمولے اور مسئلہ فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر ترتیب دیئے جانے والے پائدار، منصفانہ اور جامع امن حل کے پابند تھے، ہیں اوررہیں گے۔
عرب قائدین نے عرب ممالک کے اندرونی امور میں ایران کی مداخلت کو بھی پوری قوت سے مسترد کردیا۔ انہوں نے پیغام دیا کہ فرقہ وارانہ جھگڑوں اور دہشتگرد تنظیموں کی مدد کرکے تفرقہ و انتشار پھیلانے ، امن و امان کو متزلزل کرنے اور جارحیت کی کسی بھی کوشش پر ایران کو سخت جواب دیا جائیگا۔
٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: