سلواڈور ..... لاطینی امریکی ملک السلواڈور میں ایک خاتون صحافی مردہ حالت میں پائی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ لا پرنسا گرافیکا نامی گروپ کے ال اکونومستا نامی جریدے سے منسلک صحافی کارلا لیسیتھ ترکوائز کی نعش ان کے گھر سے اغوا کیے جانے کے بعد سان سلواڈور کے شمال مشرق میں واقع ایک شاہراہ کے کنارے سے ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارلا گزشتہ ہفتے کے روز سے لا پتہ تھیں جن کی گمشدگی کے بارے میں ان کے شوہر نے تھانہ میں رپورٹ درج کرا رکھی تھی۔