غزہ سٹی ..... اسرائیلی فوجی مقبوضہ علاقے سے امن و امان کو خراب کرنے کے بہانے 30 فلسطینیوں کو گرفتار کر کے لے گئے ۔ دریائے اردن کے مغربی کنارے سے اسرائیلی فوجی امن کو خراب کرنے کی کوشش کے بہانے 30 نوجوانوں کو گرفتار کر کے لے گئے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ہر روز کسی نہ کسی بہانے اسرائیلی فوجی نوجوانوں کو پکڑ کر لے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں اس وقت 7 ہزار سے زیادہ فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔