Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احمد آباد: لڑکی سے چھیڑخانی پرفرقہ وارانہ تصادم، متعدد گاڑیاں نذرِ آتش

احمد آباد ۔۔۔۔۔ گجرات کے شہر احمد آباد کے امباواڈی علاقے میں لڑکی سے چھیڑخانی کے بعد دو فریقوں میں تصادم کےدوران  15 گاڑیاں  نذرِ آتش اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاع کے مطابق امباواڈی علاقےکے ہاسٹل میں 2 فرقوں کےطلبہ مقیم ہیں ۔ پیرکو رات گئے ایک لڑکے نے لڑکی سے چھیڑخانی کی جس پردونوں فریقوں میں بحث و تکرار شروع ہوگئی اور بات بڑھ کرفرقہ وارانہ تصادم کی شکل اختیار کرگئی۔ہنگامہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پرپہنچ کرحالات کو کنٹرول میں کرنے کی کوشش کی۔ہنگامہ  قابو سے باہر ہوتا دیکھ کرپولیس نے آنسوگیس کے گولے داغے جس پر شرپسند عناصر نے علاقےمیں کھڑی تقریبا15گاڑیوں میں آگ لگا دی اورپولیس پر پتھراؤ شروع کردیا ۔ آتشزدگی کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابوپانے میں کامیابی حاصل کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق  حالات کشیدہ مگر قابومیں ہیں۔ پورے علاقے میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا اورکثیر تعداد میں پولیس دستے تعینات کردیئے گئے ۔
مزید پڑھیں:- -  - -چھیڑخانی سے منع کرنے پر دوست کے پیٹ میں گھونپ دی شیشے کی بوتل

شیئر: