Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمپنی رازافشا کرنے والوں کو جیل اور جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے

سانتا کرونا، کیلیفورنیا ..... الیکٹرانک کی مقبول کمپنی ایپل نے اپنے ملازمین کو ایک انتباہی خط جاری کیا ہے جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ کمپنی کا کوئی راز جانتے ہیں تو وہ اسے اپنے سینے میں محفوظ رکھیں اور اگر یہ راز کسی اور تک پہنچایا تو ان پر جرمانے عائد ہوسکتے ہیں اور انہیں جیل بھیجا جاسکتا ہے۔ واضح ہوکہ کمپنی کا یہ  انتباہ اس وقت جاری ہوا ہے جب گزشتہ سال بھی اس حوالے سے یہ بات سامنے آئی تھی کمپنی نے ا پنے ایسے 29ملازمین کی نشاندہی کردی ہے جو کمپنی کی باتیں اور راز  ادھر ادھر پہنچاتے تھے ۔ ان 29میں سے 12کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ اب ایپل والوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ خود ایسی ٹیکنالوجی تیار کررہے ہیں جسکی مدد سے راز افشا کرنے والوں کی نشاندہی آسان ہوجائیگی۔ واضح ہو کہ بلومبرگ کو اس انتباہی نوٹ کی کاپی مل گئی ہے جس میں راز افشا کرنے والے غیر ملکی ملازمین کو مزید احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -زرافے نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر خوراک اٹھالی

شیئر: