Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس، شام میں اسرائیلی کارروائی کو محدود نہیں کر سکتا، اسرائیلی وزیر دفاع

 مقبوضہ بیت المقدس .....اسرائیلی وزیر دفاع ایوگڈور لیبرمین نے کہا ہے کہ روس شام میں اسرائیلی اقدامات کو محدود نہیں کر سکتا۔ اپنے انٹرویو میں لیبرمین کا کہنا تھا کہ اسرائیل شام میں اپنی کارروائیوں کی مکمل آزادی کو برقرار رکھے گا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل روس کو بھی اشتعال دلانا نہیں چاہتا اور اس مقصد کے لئے سینیئر افسران کی سطح پر رابطہ کاری کا سلسلہ کھلا ہے۔واضح رہے کہ9 اپریل کو شام میں واقع ایک ایئربیس پر فضائی حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں 7 ایرانی اہلکار بھی شامل تھے۔ روس اور ایران نے اس حملے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی تھی۔

شیئر: