جدہ.... ہندوستانی قونصلیٹ کی ایک ٹیم تبوک اور قنفذہ جائے گی جہاں وہ تارکین وطن کو قونصلر خدمات فراہم کرے گی۔ جمعہ 20اپریل کو VFSسنٹر آفس نمبر 106اور107میں اپنا دفتر قائم کریگی۔ یہ دفتر الغرید سنٹر ابوبکر صدیق مسجد کے قریب واقع ہے ۔ صبح 8بجے سے 12بجے اور پھر ایک بجے سے 7بجے شام تک اپنے فرائض انجام دے گی۔ جمعہ کو قنفذہ جانے والی ٹیم پرل انٹرنیشنل اسکول میں اپنا دفتر قائم کرے گی۔ صبح 8بجے سے 12بجے اور پھر ایک بجے سے شام 7بجے تک فرائض انجام دے گی۔