انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے شاندار سینچری سکور کی۔ بین ڈکٹ اور جوس بٹلر نے 38، 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی نے پانچ اور محمد نبی نے دو وکٹیں حاصل کی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے تھے۔
افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران نے شاندار تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے 146 گیندوں پر 177 رنز بنائے جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔
اُن کے علاؤہ عظمت اللہ عمرزئی نے 41 اور محمد نبی نے 40 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران نے شاندار تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے 146 گیندوں پر 177 رنز بنائے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے تین جبکہ لائم لیونگسٹون نے دو اور عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔
افغانستان کی پلیئنگ الیون
اس میچ کے لیے افغانستان کی پلیئنگ الیون میں رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔
انگلینڈ کی پلیئنگ الیون
اس میچ میں انگلینڈ کی ٹیم میں فِل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی سمتھ (وکٹ کیپر)، جو رُوٹ، ہیری بروک، جوز بٹلر (کپتان)، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک وُڈ شامل ہیں۔