شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات
بدھ 18اپریل بدھ کو مملکت سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط “ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، انسانی امداد کے امور پر بات چیت
٭ اقوام متحدہ نے یمن کے متحارب فریقوں کے درمیان مذاکرات کی حکمت عملی 2 ماہ کے اندر تیار کرنے کا عندیہ دیدیا
٭ کیمیائی اسلحہ پر پابندی کی نگراں تنظیم کے انسپکٹر غوطہ دمشق کے دوما مقام پر پہنچ گئے، روس نے تحفظ فراہم کیا، کیمیائی اسلحہ کے استعمال کے شواہد مٹانے کے خدشات
٭ لبنان علاقائی پیغامات کا پوسٹ بکس نہیں، سعد الحریری
٭ فرانسیسی صدر نے یورپی ممالک میں قومیت کی لہر پر نکتہ چینی کردی
٭ ایرانی بلوچستان پر حملے میں پاسداران انقلاب کے کئی اہلکار ہلاک
٭ کیوبا کاسترو بھائیوں کے اقتدار کا کل خاتمہ کردیگا، 6عشروں سے دونوں بھائی اقتدار پر قابض تھے
٭ عراقی گلوکار انتخابات میں امیدوار
٭٭٭٭٭٭٭٭