توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ہند،سویڈن معاہدہ
اسٹاک ہوم ۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی اپنے 2روزہ دورے کے پہلے دن سویڈن پہنچے ۔ ایئرپورٹ پر سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لوف وین نے ان کا استقبال کیا۔ اسٹیفن پروٹوکول توڑ کر ہندوستانی وزیر اعظم کو ایئر پورٹ لینے پہنچے۔اسٹیفن اور مودی نے دوطرفہ مذاکرات اور علاقائی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ مودی ہند-نارڈک سمٹ میں بھی حصہ لیں گے جس میں فن لینڈ ، ناروے ، ڈنمارک اور آئس لینڈکے وزیر اعظم بھی شریک ہوں گے۔توانائی اور ٹرانسپورٹ کے علاوہ سیکیورٹی کے شعبے میں معاہدے ہوئے۔