انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا ،ڈاکٹر عاصم
کراچی ... پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا ۔ مجھے لگتا ہے ملک لاش بن چکا ہے 20 ۔کروڑعوام اسے اپنے کندھے پر لیکر گھوم رہے ہیں ۔ملک کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار سیاست دانوں کے ساتھ عوام بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ 70 سال بعد ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگ رہا ہے ۔اس سے پہلے کسی سیاستدان نے کوشش کیوں نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بہت خراب ہیں ۔ ا سے بہتر نہ کیا تو بہت نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ووٹ مانگ رہے ہیں ۔مانگنے سے ووٹ تھوڑی مل جاتا ہے۔دریں اثناءاحتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب کے گواہ عبدالرشید جوکھیو کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔