Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک بیرل پٹرول کی قیمت 73 ڈالر، سعودی مشن کامیاب

ریاض..... نومبر 2014 ءسے پہلی بار ایک بیرل پٹرول کی قیمت 73 ڈالر تک پہنچ گئی۔ سعودی عرب نے تیل کے نرخوں میں اضافے اور سعودی آرامکو کے حصص مارکیٹ میں لانے سے قبل اس کی پوزیشن مستحکم کرنے والی حکمت عملی تیار کی تھی،موثر قائم ہوگئی اور ایک بیرل تیل کی قیمت 73 ڈالر تک پہنچ گئی۔ سعودی عرب تیل پیداوار میں کمی کا معاہدہ کرا کر تیل کے نرخ بڑھانے کیلئے کوشاں تھا۔ روس بھی معاہدے کا حصہ بن چکاتھا۔ اس کی بدولت عالمی منڈی میں تیل کے نرخ بہتر ہوگئے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب تیل کے نرخوں میں اضافے کی مہم اس لئے چلا رہا تھا تاکہ آرامکو کے پانچ فیصد حصص مارکیٹ میں لانے سے قبل اس کی تیل کمپنی کی حیثیت مضبوط سے مضبوط تر ہوجائے۔ 
 

شیئر: