' راضی' کے پہلے گیت میں فلمی مناظر
بالی وڈ کی نئی فلم 'راضی' کا پہلا گیت جاری کردیاگیا۔'وطن کے آگے کچھ نہیں' کے عنوان سے اس پہلے گیت کی وڈیو میں فلم کے سین پیش کئے گئے ہیںجن میں دکھایاگیا ہے کہ عالیہ بھٹ کیسے ایک عام لڑکی سے ہندوستانی جاسوسہ بن جاتی ہے فلم کا یہ گیت شنکر احسان لوئے نے ترتیب دیاہے جسے معروف گلوکار ارجیت سنگھ نے گایاہے۔فلم کی کہانی ہندوستان اور پاکستان کے مابین ہونےوالی 1971 جنگ کی عکاسی کرتی ہے۔ راضی اگلے ماہ ریلیز ہوگی۔