Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لگتا ہے ابھی سری دیوی کا فون آئے گا، منیش ملہوترا

بالی وڈ ڈیزائنر منیش ملہوترا نے کہا ہے کہ سری دیوی سے آخری مرتبہ انکی موت سے قبل رات ہی بات کی تھی ۔منیش ملہوترا نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایسا پہلی بار ہوا جب میں نے کسی ایسے شخص کو کھویا ہو جو مجھ سے بے حد قریب تھا۔ مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔ میں سری دیوی کو گزشتہ 28 سالوں سے جانتا ہوں۔ہم دونوں ایک ساتھ شادی میں موجود تھے اور پھر سری دیوی کی بہن نے ان موت کے موقع پرایک ریشمی ساڑھی میرے حوالے کی تھی ۔منیش ملہوترا نے بتایا کہ میں نے ان کی زندگی کی آخری رات بھی بات کی تھی ۔ہم جھانوی کی فلم کی بات کررہے تھے ۔منیش نے کہا کہ کئی روز گزرنے کے باوجود مجھے نجانے کیوں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سری دیوی کا فون آئےگا اور وہ مجھ سے اپنے ملبوسات کے حوالے سے مشورہ لیں گی یا کسی نئے پراجیکٹ پر بات کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ سری دیوی نے کبھی ان سے بات کرتے ہوئے دوسری اداکاراو¿ں کی برائی نہیں کی اور نہ ہی وہ کسی کے بارے میں کچھ برا سوچتی تھیں۔
 

شیئر: