( آٹھ افراد کے لیے )
گاجر ڈیڑھ کلو ( کدو کش کر کے پانی کو خشک کر لیں)۔
بادام پستے حسبِ ضرورت( باریک کٹے ہوئے)
اخروٹ چھلے ہوئے آدھی پیالی( باریک کٹے ہوئے)
چھوٹی الائچی آٹھ عدد( باریک کچل لیں)
گھی ایک پیالی
خشک دودھ دو پیالی
چینی ڈیڑھ پیالی
ترکیب: گاجر وں کا پانی خشک کر لیں اور ٹھنڈاکر کے ہلکا سا کچل لیں۔ ایک کڑاہی میں گھی گرم کریں، جب گرم ہو جائے تو الائچی ڈال دیں ، خوشبو آنے لگے اور تو گاجریں ڈال دیں ۔ چمچ چلاتے ہوئے گاجروں کو اچھی طرح بھون لیں۔ جب رنگ تبدیل ہونے لگے تو دودھ ، چینی اور اخروٹ ڈال دیں اور دوبارہ تیز تیز چمچ چلاتے ہوئے بھونیں ۔ جب گھی الگ ہونے لگے تو حلوہ تیار ہے ۔ ایک تھالی میں ذرا سی چکنائی لگا کر حلوہ پھیلا کر ڈال دیں۔ اوپر سے میوہ سجا دیں۔ جب ٹھنڈا ہوجائے تو ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ کر پیش کریں ۔