بیوی کی اجتماعی بے حرمتی اور وڈیو سازی پر شوہر گرفتار
جمعرات 19 اپریل 2018 3:00
گونڈا۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع گونڈا کے موتی گنج علاقے میں شوہر کے ذریعے اپنے 2ساتھیوں کی مدد سے بیوی کے ساتھ بے حرمتی کی وڈیو بنائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایس پی للن کمار نے بتایا کہ موتی گنج علاقے کی رہنے والی خاتون نے اپنے شوہر سمیت 3افراد کیخلاف رپورٹ درج کرائی ۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کو شادی کے بعد سسرال والے بدچلن ہونے کا الزام لگا کر گھر نہیں لے گئے ۔شوہر نے بہانے سے گاؤں کے باہر بلایا اور اپنے ساتھیوں سے ملکر اس کی بے حرمتی کی اور غیر اخلاقی وڈیو بنائی۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزمان کو گرفتار کرلیا اور متاثرہ کوطبی جانچ کیلئے اسپتال بھیج دیا ۔