Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

66ملکوں میں عربی بولنے والوں کی تعداد 470ملین ہو گئی، او آئی سی

     ریاض - - - - اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے اعلان کیا ہے کہ 66ملکوں میں عربی بولنے والوں کی تعداد 470ملین سے تجاوز کر گئی۔ العثیمین نے کہا کہ عربی دنیا کی سب سے زیادہ رائج زبانوں میں چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔ 66ملکوں میں بولی جا رہی ہے۔ وہ جمعرات کو دبئی میں عربی کی عالمی کانفرنس کے 7ویں سیشن سے افتتاحی خطاب کر رہے تھے۔ یہ سیشن 17اپریل سے 21اپریل تک جاری رہے گا۔ ہر سال دبئی میں منعقد ہوتا ہے۔ 80ممالک سے تقریباً 2ہزار افراد مدعو ہیں۔ عربی زبان پر 70سے زیادہ علمی مقالات پیش کئے جا رہے ہیں۔ العثیمین نے بتایا کہ اس تنظیم کے 57ممالک رکن ہیں۔ ان میں 22عرب  ملک ہیں۔ ان سارے ممالک میں عربی اسلامی ثقافت کے سنگ بنیاد کا درجہ رکھتی ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ عالمی نظام نے کافی پہلے عربی کو تسلیم کر لیا تھا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 28ویں سیشن میں 1973ء کے دوران عربی کو جنرل اسمبلی اور ا س کے ماتحت اداروں کی کارروائی کیلئے چھٹی رسمی زبان تسلیم کر لی تھی۔واضح رہے کہ او آئی سی 1969ء میں قائم ہوئی۔ تب سے عربی ہی اس کی رسمی زبان ہے۔ اسے یونیسکو اور افریقی یونین سمیت متعدد عالمی تنظیموں میں سرکاری زبان تسلیم کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -غیر ملکی سرمایہ کاری سے 4لاکھ اسامیاں

شیئر: