امدادی یونٹ کا کام گھروں میں گھسنا نہیں، فلپائنی سفیر
کویت: کویت میں فلپائنی سفیر ریناٹو پیڈرو نے کہا ہے کہ فلپائنی سفارتخانے میں امدادی یونٹ کی موجودگی سے انکار نہیں تاہم اس یونٹ کا کام گھروں میں گھسنا یا پھنسے ہوئے شہریوں کو بچانا نہیں۔فلپائنی سفارتخانہ کویت کے ملکی قوانین کا احترام کرتا ہے۔اس بات میں کوئی صداقت نہیںمحصور فلپائنی خادمہ کو بچانے کے لئے ان کے کفیل کے گھر میں گھس کر کوئی کارروائی کی گئی۔
فلپائنی سفارتخانہ اپنے شہریوں کی اپیل پر مداخلت کرتا ہے مگر اس کا کام وزارت خارجہ کے توسط سے ہوتا ہے۔سفارتی عملہ کویتی وزارت داخلہ سے تعاون کرتے ہوئے اپنے شہریوں کے مسائل حل کرواتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کویتی وزارت خارجہ نے انہیں طلب کیا اور مختلف مسائل پر گفتگو کی مگر ان کی تفصیلات بتانے کی ضرورت نہیں۔
کویت کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں