Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد عالم کو موقع مل سکتا ہے، سرفراز احمد

لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میرے بس میں ہوتا تو تربیتی کیمپ میں موجود تمام کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کر لیتا لیکن مجبوری تھی اور صرف16کھلاڑی ہی منتخب کئے جا سکتے تھے اس لئے فواد عالم کو اگلے دورے میں موقع دیا جا سکتا ہے ۔ دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لئے لاہور میں مختصر تربیتی کیمپ کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ دورے میں نوجوان ٹیم کو لے کر جا رہے ہیں، امید ہے سب اچھے نتائج کے لئے کردار ادا کریں گے ۔ فواد عالم کو ان کی اچھی کارکردگی پر کیمپ میں بلایا گیا تھا لیکن وہ 2009 سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے، دوسری جانب ٹیم کا جو مومنٹم ہے اسے چھیڑنا مناسب نہیں تھا،فواد کو اگلے ٹورز میں موقع مل سکتا ہے۔ ہمیں 25کھلاڑیوں میں سے 16رکنی ٹیم ہی بنانا تھی،یہ ہماری مجبوری تھی ۔ ٹیم مشاورت سے بنائی گئی ہے اور کھلاڑیوں کے انتخاب میں سب کی رائے شامل تھی۔ سب نے دورے کی ضرورت کے مطابق بہترین کمبی نیشن بنایا، ہمیشہ ایسا ہی ہوتا آیا ہے کہ کچھ کھلاڑی منتخب ہوجاتے ہیں اور دیگر نہیں ہوتے،ایسا نہیں کہ جو اب منتخب نہیں ہوا وہ آئندہ بھی نہیں ہوگا، جو آج نہیں کھیل رہا وہ کل ضرور کھیلے گا ۔ سرفراز کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ ٹیم میں اسپنر سے متعلق سوال پر ا نہوں نے کہا کہ دیکھیں گے انگلینڈ میں اسپنر کو استعمال کرنے کی ضرورت بھی پڑتی ہے یا نہیں،ان کا کہنا تھا کہ شاداب کے پاس لیگ اسپن اور گگلی کی ورائٹی ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر حارث سہیل اور اسد شفیق بھی بطور اسپنر موجود ہیں۔آئر لینڈ کے خلاف میچ سے متعلق سوال پرپاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ امید ہے اچھا میچ ہو گا اگر ہم 300 رنز بنا لیں تو ہماری بولنگ اس کا دفاع کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا جب کہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 مئی سے ہوگا اور دوسرا ٹیسٹ یکم جون س کو شروع ہوگا ۔

شیئر: