Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبنگوں کاقبرستان پر قبضہ، فروخت کی کوشش

بھاگلپور۔۔۔بریار پور میں قبرستان کی 57ایکڑ زمین پرعلاقے کے دبنگوں نے قبضہ کرلیا اور اسے گھیرا بندی کرکے فروخت کی کرشش کررہے ہیں۔ علاقے کے محمد نعیم نے بتایا کہ بھاگلپور فساد1989ء کے وقت ہم لوگوں کے صرف 4گھر تھے اور آج بھی یہاں صرف 4ہی گھر والے رہ رہے ہیں۔ فساد کے دوران میرے رشتے داروں کو فسادیوں نے قتل کردیا تھا۔2راہگیروں کا بھی قتل کیا گیا تھا۔معاوضے کے طور پر ایک لاکھ 10ہزارروپے حکومت کی جانب سے بطور امداد دی گئی تھی۔ بریارپور میں 200سال پرانی مسجد کو بھی فسادیوں نے توڑ دیا تھا ۔مسجد سے متصل قبرستان کی زمین ہے جس پر علاقے کے دبنگ اور شرپسند عناصر نے قبضہ کرکے فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔پٹنہ ہائیکورٹ میں اس قبرستان کو دبنگوں کے قبضے سے بچانے کیلئے مقدمہ قائم کیا گیا جوزیر سماعت ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -آسارام کو جیل میں سنایا جائیگا فیصلہ

شیئر: