Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کو ایشیا کا نیو یارک بنائیں گے ،شہباز شریف

کراچی ... مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر و وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی شہر کے ساتھ بڑی ظلم کی داستان ہے لیکن یہ رونے دھونے کا وقت نہیں اور نہ اس سے کوئی فائدہ ہوگا ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس شہر پر جتنے بھی اربوں ، کھربوں کے فنڈز لگے وہ کہاں گئے۔ اس کا پتہ لگایا جائے۔ روشنیوں کے شہر کی روشنیوں کی بحالی کو واپس لانے کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا کوئی ایک چاہے کہ میں تنہااس شہر کی حالت کو بہتر بنادوں یہ ممکن نہیں۔وزیر ا عظم سے درخواست کی ہے کہ رمضان میں کراچی میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ۔ بہادرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکزی دفتر میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ ایم کیو ایم بہادرآباد کی قیادت سے مفید ملاقات ہوئی ہے۔ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ۔کراچی شہر ایک ماں کی طرح سے ہے۔ اس نے پورے ملک کے لوگوں کو گود لیا ہوا ہے۔یہاں تمام قومیتوں کے لوگ آباد ہیں جن میں پنجابی، سندھی ، بلوچ ، کشمیری، پختون، مہاجر اور دیگر قومیتوں کے لوگ ہیں۔ ایم کیو ایم کے ساتھ ملکر ان سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ امن و انصاف آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ کراچی پورے ملک کا معاشی حب ہے لیکن یہ شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ۔ معاشی انصاف، اور امن و استحکام وقت کی شدید ترین ضرورت ہے۔ا نہوںنے کہا کہ کراچی شہر میں اپنی سیاسی طاقت کا اندازہ ہے۔ اگر موقع ملا تو ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ملکر اس شہر میں پانی ، بجلی ، ٹرنسپورٹ، سڑکوں کا جال پھیلانے سمیت تمام مسائل حل کریں گے۔ کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی قائم کریں گے۔ اس شہر کو جنوبی ایشیا کانیویارک بنائیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد کے کنو ینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات صرف فوٹو سیشن نہیں تھا۔ شہباز شریف نے ہماری گذارشات کو سنجیدگی سے سنا ہے۔انہیں بتایا کہ سندھ کے شہری علاقوں پرمصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت مسلط ہے۔ڈھائی سے تین کروڑ آبادی کے اس شہرکو دانستہ طور پر مردم شماری میں کم آبادی رکھی گئی۔ حلقہ بندیاں اس کی بھی آدھی طور پر کم کردی گئیں۔ ایک سازش کے ذریعے سے شہروں کی سیاسی نمائندگی کو کم کرنے کی کوشش کی گئی۔دریں اثناءشہباز شریف نے اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید سے بھی ملاقات کی۔
مزید پڑھیں:ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر الیکشن جیتیں گے، شاہد خاقان

شیئر: