Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رات جلد سونا یا دیر سے!

 لندن .... شب بیداری کرنے والے افراد جنہیں الوﺅں سے تشبیہ دی جاتی ہے اور رات کا الو کہا جاتا ہے۔ کئی بیماریاں مفت پال لیتے ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونےوالی تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شب بیداری صحت پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہے او رایسے لوگوں کے مرنے کے امکانات دوسروں کے مرنے کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔یہ تحقیقی رپورٹ ایسے 50ہزار افراد کے حالات کا تجزیہ کرنے کے بعد مرتب کی گئی ہے جو راتوں کو اڑتے دیر سے سوتے ہیں۔ ایسے افراد بالعموم امراض قلب سمیت کئی دوسری بیماریوں میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں تاہم ایسے لوگوں کی ہلاکت کا سب سے بڑا سبب یہ ہوتا ہے کہ وہ نہ تو ورزش کرتے ہیں اور نہ ہی اپنی خوراک کا خیال رکھتے ہیں اور اس پر مستزاد وہ الکحل کا بھی استعمال کرتے ہیں اور اس میں بھی میانہ روی اختیار نہیں کرتے۔ یہ رپورٹ 50ہزار برطانوی باشندوں کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد مرتب کی گئی ہے۔ ایک سروے کے مطابق اہل برطانیہ کو رات گئے تک جاگنے کا شوق کافی عرصے سے لاحق ہے مگر اس میں دن بدن شدت آتی جارہی ہے۔ یہ رپورٹ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے شعبہ عصبیات کے پروفیسر کرسٹن نٹسن کی نگرانی میں مرتب ہوئی ہے۔
 

شیئر: