چنئی سپر کنگ نے سن رائزرز حیدرآباد کو ہر ا دیا
حیدرآباد: چنئی سپر کنگ نے سن رائزرزحیدرآباد کو آئی پی ایل کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔ چنئی کو امباتی ریو دوکے 37 گیندوں پر 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے شاندار 79 رنز اور دیپک چہار کی تباہ کن بولنگ کی بدولت حیدرآباد سن رائزر ز کے ہوم گراونڈ پر یہ کامیابی حاصل ہوئی۔ حیدرآباد سن رائزرز کی ٹیم 6 وکٹوں پر 178 رنز تک محدود رہی۔ چنئی نے پہلے کھیلتے ہوئے 182 رنز بنائے۔ امباتی 79 کے علاوہ سریش رائنانے بھی نصف سنچری بناتے ہوئے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کے کپتا ن کین ولیمسن اور یوسف پٹھان کے علاوہ دیگر بیٹسمین چنئی کے بولرز کو کھل کر نہیں کھیل سکے۔ کین ولیمسن نے 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے جبکہ یوسف پٹھان نے 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 45 رنز کی اننگز کھیلی لیکن بدقسمتی سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ آخری اوور میں حیدرآباد کو میچ جیتنے کیلئے 19 رن درکار تھے لیکن اس کے بیٹسمین صرف 14 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے۔ امباتی ریودو کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرا ردیا گیا۔