Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی جی کے تبادلے سب انسپکٹر کراتا ہے،جسٹس شوکت

اسلام آباد...اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے2 سال قبل طالبات کے اغوا کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ اگر آئندہ سماعت پر بچیاں پیش نہ کی گئیں تو آئی جی پولیس سمیت سارے پولیس افسران سیدھے اڈیالہ جیل بھجوواں گا ۔ گمشدہ بچیاں میری بیٹیاں ہیں۔ آج بھی تھانے آکشن ہو رہے ہیں۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے2سال قبل اغواءکی جانے والی بچیوں کے کیس کی سماعت کی۔ ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمان عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کرائی ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق بچیوں کی تلاش میں پیشرفت ہوئی ہے ۔ مزید 3 افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے ۔ مخبر نے بچیوں کے ریڈ لائٹ ایریا میں نظر آنے کی نشاندہی کی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ایک سابق آئی جی نے بچیوں کی برآمدگی کے بارے میں عدالتی احکامات پر تفتیش کی ۔ کیا طاہر عالم پولیس کے ترجمان ہیں ہم جانتے ہیں کہ موصوف رات گئے کس تکہ شاپ پر کس صحافی کے ساتھ مدہوش ہوتے ہیں۔ ایک سب انسپکٹر ایسا بھی ہے جو آئی جی کے تبادلے کراتا ہے ۔ آئی جی اس سب انسپکٹر کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ گمشدہ بچیاں میری بچیاں ہیں ۔ طاہر عالم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے ۔ آئندہ سماعت پر بچیوں کو ہر حال میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالت عالیہ اسلام آباد نے مزید سماعت ملتوی کر دی ۔ 
مزید پڑھیں:طیبہ تشدد کیس،سابق جج اور اہلیہ کی سزا معطل

شیئر: