مکہ مکرمہ ...باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ مکہ مکرمہ کے الملاوی محلے میں 3ننھی منی بیٹیوں کے سر تن سے جدا کرنے والے شہری کی بیوی کا تعلق نائجیریا سے ہے۔اسکے پاس اقامہ نہیں اور تینوں بیٹیوں کا اندراج بھی احوال مدنیہ میں نہیں۔ متعلقہ ادارو ںنے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ باخبر ذرائع نے الوطن اخبار کو بتایا کہ تینوں بچیوں کی نعشیں ابھی تک الششہ کے کنگ فیصل اسپتال کے سرد خانے میں محفوظ ہیں۔ انہیں وہاں سے نکالنے او ردفنانے کی کوئی ہدایت جاری نہیں ہوئی۔ قاتل باپ سے گھر پر بچیوں کے سر تن سے جدا کرنے کے واقعہ پر پوچھ گچھ جاری ہے۔