Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج دن 11بجے سے بارش متوقع

ریاض....محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ، عسیر، باحہ ، نجران صوبوں اور انکی کمشنریوں میں آج منگل کو 11بجے سے گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ بارش کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی ہوگی۔ طائف، الشفاءالہداء، السیل الکبیر اور عشیرة میں بھی بارش متوقع ہے۔ اسکا دائرہ مکہ مکرمہ تک پھیل جائیگا۔ 11بجے دن سے لیکر رات 9بجے تک بارش کا امکان ہے۔
 

شیئر: