Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حنا ربانی اور انکے والد کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ

مظفر گڑھ... سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر ،ان کے والد نور ربانی کھر سمیت 28 افراد کیخلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کرادیا گیا ۔ فراڈ ، جعلسازی سمیت دیگر دفعات درج ہیں۔ مقدمہ حنا ربانی کے بھائی عبدالخالق کھر نے درج کرایا ہے۔ عبدالخالق کھر نے الزام لگایا کہ ملزمان نے جعلسازی سے غیر قانونی طور پر اراضی اپنے نام منتقل کرائی۔ ا ینٹی کرپشن پولیس مظفرگڑھ نے معاملے کی تحقیقات کیں ۔ الزامات ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرلیا۔
 

شیئر: