Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین ا سٹاک مارکیٹس میں تیزی

ہانگ کانگ..... ایشین اسٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ خام تیل کے نرخ بڑھنے کے باعث توانائی فرموں کے حصص کے نرخوں میں اضافہ اور ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 381.84 پوائنٹ (1.26 فیصد) بڑھ کر 30636.24 پوائنٹ پر بند ہوا۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 60.92 پوائنٹ (1.99 فیصد) اضافے کے ساتھ 3128.93 پوائنٹ جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 40.21 پوائنٹ (2.28 فیصد)اضافے کے ساتھ 1804.41 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 0.86 فیصد بڑھ کر 22278.12 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ٹاپکس انڈیکس 18.96پوائنٹ (1.08 فیصد) اضافے کے ساتھ 1769.75 پوائنٹ پر بند ہوا۔

                           

شیئر: