Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج سے جمعہ تک موسم غیر مستحکم

ریاض...ماہر موسمیات ترکی الجمعان نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب گرد آلود ہواﺅں اور بارش کی لہر سے متاثر رہیگا۔ بعض مقامات پر درمیانے درجے اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش ہوگی۔ آج سے جمعہ تک غیر مستحکم موسم نکتہ عروج کو پہنچ جائیگا۔ الجمعان نے توجہ دلائی کہ عسیر، جازان، باحہ ، مکہ مکرمہ ، الجوف اور تبوک کے علاقوں میں بارش ہوگی۔الرس ، الدوادمی، المجمعہ، بریدہ، ریاض، حفر الباطن، رفحا کے علاقوں کے علاوہ قصیم بھی غیر مستحکم موسم سے متاثر رہیگا۔

                                     

 

شیئر: