ریاض ...ماجد الفطیم کمپنی کے ریجنل چیئرمین محمد الہاشمی نے بتایا ہے کہ فوکس سینما کا افتتاح آئندہ ہفتے ریاض پارک مول میں کیا جائیگا۔ الہاشمی نے الاقتصادیہ سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ریاض پارک ، فوکس سینما کے 75فیصد ملازم سعودی ہونگے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ داخلی و خارجی سعودیوں کے تجربات سے استفادہ کیا جائیگا۔ ٹکٹو ںکی قیمت سے متعلق سوال کے جواب میں الہاشمی نے کہا کہ ٹکٹ کی قیمت تقریباًاتنی ہی ہوگی جتنی فوکس سینما امارات میں متعین کئے ہوئے ہے۔