Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک 28سے 30اپریل تک بند رہیں گے؟

پٹنہ۔۔۔۔بینک میں حالیہ دنوں پیدا ہونیوالے نقدی بحران پر فی الحال قابو پالیا گیا تاہم بینک سے متعلق اگر آپ کو لین دین کرنا ہوتو فوراً نمٹا لیں کیونکہ اس ماہ کے آخر ی3دن بینک بند رہیں گے۔اس کا براہ راست اثر اے ٹی ایم خدمات سے لیکر دیگر بینکنگ کے شعبوں پر پڑسکتا ہے۔بینکوں کے 3دن بند رہنے سے کیش کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ ویسے لمبی چھٹی ہونے پر بینک کی جانب سے اضافی کیش کے انتظامات کئے جاتے ہیں۔ اپریل کے آخری 3دن بینک بند ہونے کی وجہ کچھ یوں ہے کہ 28اپریل کو مہینے کا چوتھا ہفتہ(سنیچر) کو چھٹی رہے گی، 29اپریل کو ہفتہ واری چھٹی  اور 30اپریل کو تہوار کی چھٹی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ڈاکٹر کفیل کی 7ماہ بعدضمانت

شیئر: