آسارام کے آشرم کی نگراں شلپی کو 20سال کی سزا
جمعرات 26 اپریل 2018 3:00
جودھپور ۔۔۔۔زیادتی کیس کے ملزم آسارام کو جودھپور کی عدالت نے مجرم قراردیتے ہوئے تاحیات جیل کی سزا سنادی۔ اسی کے ساتھ شلپی عرف سنجیتا گپتا شرد چندر عرف شرت چندر کو بھی ملزم قراردیا ۔ آسارام کیس میں مجرم قرار پانیوالی شلپی آسارام کے مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ آشرم کی وارڈن تھی، پر الزام تھا کہ وہ لڑکیوںسے غلط بیانی کرکے آسارام کے پاس بھیجا کرتی تھی ۔ اس کا انکشاف شلپی کے موبائل سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر ہوا۔واضح رہے کہ اتر پردیش کی شاہجہاں پور کی لڑکی نے آسا رام پر زیادتی کا الزام لگاکر دہلی کے کملا مارکیٹ تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی جس پرکارروائی کرتے ہوئے پاکسو اوربچوں کے تحفظ و فلاح و بہبود( جوینائل ایکٹ )قانون کے تحت خصوصی عدالت نے تاحیات سزا کا فیصلہ سنایا۔آسا رام جیل کا کھانا نہیں کھاتا تھا، اس کا کھانا آشرم سے آتا تھا۔ فی الحال اسے بیرک نمبر 2میں رکھا گیا ہے۔