Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرضوں کی وصولی کیلئے جاسوسوں کا تقرر

نئی دہلی۔۔۔۔۔پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) نےمفرور اور لاپتہ قرض داروں کا سراغ لگانے کیلئے خفیہ ایجنسیوں سے معاہدے کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ معاہدہ کرنے والی ایجنسیوں کا کام ان قرض داروں، معاون قرض داروں، ضمانت دینے والوں اور ان کے قانونی وارثوں کا سراغ لگانا ہے جوبینک کو فراہم کردہ پتہ پر موجود نہیں۔ ملک کے دوسرے سب سے بڑے بینک پی این بی کا غیروصولی قرضہ 2017 کے مطابق 57519 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے جو کل قرض کا 12.11 فیصد ہے۔ذرائع کے مطابق پی این بی نادہندگان کے ناموں کی تشہیر ذرائع ابلاغ میں کریگا۔ بینک نے ہر مہینے 150 کروڑ روپے تک  (Non-performing asset)غیر استعمال شدہ اثاثو کی وصولی کا ہدف رکھا ہے۔واضح ہو کہ نیرو مودی اور میہل چوکسی کی مالیاتی گھپلے بازی سےپنجاب نیشنل بینک کی 13 ہزار کروڑ سے زائد رقم  پھنس کر رہ گئی ہے۔ بینک نے کہا کہ جاسوسی کرنے والی ایجنسیوں کا پینل تشکیل دینے کیلئےدر خواستیں طلب کی جارہی ہیں تاکہ پھنسے ہوئے قرضوں کی وصولیابی کا عمل آسان ہوسکے۔ یہ ایجنسیاں قرض وصولی کے لئے فیلڈ میں کام کرنیوالےملازمین کی رہنمائی کرینگی۔خواہشمندامیدواروں اور خفیہ ایجنسیوں سے  25 اپریل سے 5 مئی تک درخواستیں اور ضروری دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بینک 28سے 30اپریل تک بند رہیں گے؟

شیئر: