گنے کا رس وزن گھٹانے کا ایک اہم اور قدرتی ذریعہ ہے ۔ یہ نزلہ زکام اور گلے کی سوزش سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور یرقان کے مرض کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ گنےکارس مثانے اور بریسٹ کینسر سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ اسے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد بھی بغیر خوف و خطر آرام سے پی سکتے ہیں کیونکہ اس میں موجود مٹھاس ان کی صحت کے لئے نقصان دہ نہیں ہوتی ۔ گنے کے رس میں میگنیشیم ، آئرن اور پوٹاشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ یہ گردے کی بیماریوں سے لڑنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے اور جسم کے نظام اخراج کو رواں بنانے میں مدد دیتا ہے ۔