Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی کا مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے سے انکار

 بر لن۔۔۔جرمنی نے مقبوضہ بیت المقدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ۔جرمنی کے ایک رکن اسمبلی کی جانب سے اپنے ملک کی وزارت خارجہ سے تحریری طور پر پوچھا گیا کہ اسرائیل کے دارالحکومت کا نام کیا ہے، برائے مہربانی جگہ کا نام بتا دیں؟جرمنی کی وزارت خارجہ کے ریاستی وزیر نیلس اینن کی جانب سے اس سوال کا واضح جواب نہیں دیا گیا لیکن کہا گیا کہ ہر ریاست کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی حدود میں سے کسی بھی علاقے کو اپنا دارالحکومت تسلیم کر لے۔نیلس اینن کی جانب سے اپنے جواب میں مزید لکھا گیا کہ اسرائیل نے 1980 میں یروشلم کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا لیکن جرمنی بین الاقوامی برادری کی طرح یروشلم کو دارالحکومت تسلیم کرنے کے 1980 کے فیصلے کو نہیں مانتا ۔

شیئر: