مصری صدر جمعرات کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے
’عرب سربراہ کانفرنس کا انعقاد 27 نومبر کو طے تھا جسے 4 مارچ تک ملتوی کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
غزہ سے متعلق مصر میں عرب سربراہ کانفرنس کے التوا کے بعد مصری صدر عبد الفتاح السیسی سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
العربیہ کے مطابق مصری ذرائع نے کہا ہے کہ ’عرب سربراہ کانفرنس کا انعقاد 27 نومبر کو طے تھا جسے 4 مارچ تک ملتوی کردیا گیا ہے‘۔
مصری ذرائع نے بتایا ہے کہ ’اس حوالے سے مصری صدر عبد الفتاح السیسی غزہ سے متعلق عرب تجویز پر تبادلہ خیال کے لیے جمعرات کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے‘۔