ہندوستانی عدالت نے بالی وڈ کی معروف اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر کی جائدادیں ضبط کرنے کاحکم جاری کر دیا ہے۔ممتا کلکرنی اور اور ان کے شوہر وکرم کیخلاف یہ حکم منشیات اسمگلنگ کے کیس میں جاری کیاگیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2016ءمیں اداکارہ ممتا پر بھاری مالیت کی منشیات ہندوستان سے کینیا اسمگل کرنے کے ا لزام میں مقدمہ چل رہا تھا جس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ممتا اور ان کے شوہر کی جائداد ضبط کرنے کا فیصلہ سنایاہے۔